Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب: کچے کے 40 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر

محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کے بارے میں دوسری فہرست جاری کر دی۔

حکومت پنجاب نے بڑا اعلان کرتے ہوئے دوسری فہرست میں کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر کردی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کردی گئی، جس کے مطابق 40 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 20 کی ہیڈ منی 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

50 لاکھ کی ہیڈ منی والے مطلوب ڈاکوؤں میں حبیب ولد علی بخش، قربان ولد لنگ، فرحت ولد برکت، عیسیٰ ولد مراد، متارا ولد میوہ شامل ہیں جبکہ ایوب عرف صداری ولد مراد، شیرا ولد وریام، عالمگیر ولد حاجی میر، غلام قادر عرف گمن ولد امداد مطلوب ڈاکو ہیں۔

اس کے علاوہ موج علی ولد اللہ دتہ، فیاض ولد تگیا، ہزارہ ولد میوہ، چھالو بکھرانی، وزیر الیاس بڑا، شاہو منڈا بھی مطلوب ڈاکوؤں میں شامل ہیں۔

 فہرست میں بتایا گیا ہے کہ ابراہیم ولد قطب، شاہد ولد خان محمد، منیر الیاس ولد اکبر، جمیل ولد قادر بخش اور عاشق ولد اصغر کے سر پر 50 لاکھ روپے انعامی رقم مقرر کی گئی جبکہ 25 لاکھ کی ہیڈ منی والے مطلوب ڈاکوؤں میں یعقوب ولد کٹی، شاہنواز ولد میر محمد، بشو ولد جنگال، چھوٹو ولد منظور شامل ہیں۔

علاوہ ازیں عبدالستار ولد جمعہ، ملوک ولد ماہی وال، دوست محمد ولد عطاء اللہ، بہادر ولد عطاء اللہ، ظفر عرف ظفری ولد اللہ یار، شبیر ولد دوست محمد، نواب ولد میر دوست، صابر دین ولد علی بخش، ستار ولد منظور، عبدالغنی ولد علی بخش مطلوب ڈاکوؤں میں شامل ہیں۔

شاہ مراد ولد دادو، فوج علی ولد چھترو، نذیر ولد دوسو، یٰسین ولد اللہ دتہ، وقار ولد عبدالرحمان اور حمزہ اندھڑ ولد منیر احمد کے سر پر 25 لاکھ روپے انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ داخلہ اس سے قبل کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version