Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد، ترقیاتی امور کا جائزہ

ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے داتا دربار کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم نے مزار پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار اور عام زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی دیگر سہولتوں کے بارے میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی وزیراعظم نے حرم نبوی کی طرز پر چھتریوں کی تنصیب کے منصوبے پر فوری پیش رفت کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے زائرین کو جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ڈپٹی وزیراعظم کو مزار شریف پر جاری ترقیاتی امور سے آگاہ کیا اور بتایا کہ 650 ملین روپے کی خطیر رقم سے ہائیڈرولک کینوپیز کی تنصیب کی جائے گی۔

اس منصوبے کے تحت مسجد کے صحن میں 26×26 فٹ کے 20 چھتریاں مکمل طور پر ہائیڈرولک اور آٹومیٹک ہوں گی، جو زائرین کی سہولت کے لیے نصب کی جائیں گی۔

دورے کے اختتام پر، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے مزار شریف پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ملک کی خوشحالی و ترقی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version