اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے سوڈان میں سعودی اسپتال پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حملے میں 70 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، اسپتال پر حملہ اور ہلاکتیں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، ایسی کارروائیاں معصوم شہریوں کو شدید خطرے میں ڈالتی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، تنازعات کو صرف مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سوڈان کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے علاقے دارفور میں اسپتال پر ڈرون حملے میں سعودی اسپتال کو نشانہ بنایا گيا جس میں اب تک 70 افراد کے ہلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مغربی سوڈان میں اسپتال پرحملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
