Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترجمان دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ون چائنا پالیسی کے بنیادی اصول کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اصول پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک مستقل بنیاد ہے، پالیسی کے بنیادی اصول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، پاک چین رشتہ باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار، بنیادی تشویش کے مسائل پر تعاون اور علاقائی اور عالمی استحکام کے عزم سے نمایاں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version