پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ پانی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل سے کس نے منع کیا ہے، وہ ڈیل کرے یا سیاست کرے ان کی مرضی، جو بھی بات کریں وہ پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے، ہم نہیں کہتے وہ ڈیل کر رہا ہے یا نہیں۔
خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امن و امان حوالے سے حالات اچھے نہیں بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈاکوؤں کے خلاف شکارپور،کشمور میں سخت آپریشن چل رہا ہے امید ہے بہتری آئے گی۔
خورشید شاہ نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ پانی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، پانی کے حوالے سے 91 کے معاہدے میں تمام صوبوں کا اتفاق ہے، پانی کے 1991والے معاہدے پر عمل ہونا چاہئے۔
