Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان آنا ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان آنا ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان آنا ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، کئی سالوں بعد پاکستان میں بڑے ایونٹس کا آغاز ہو رہا ہے، ایس سی او سربراہی اجلاس کے بعد اسپورٹس میگا ایونٹ پاکستان میں کھیلا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں کھیل کے میدان ویران ہو گئے تھے، کوشش ہے شفاف نظام کے تحت اسپورٹس چینل کو بحال کیا جائے، ریڈیو پاکستان میں آن لائن پنشن کا اچھا نظام متعارف کرایا گیا ہے، گھوسٹ ملازمین کی شناخت کرنیوالے افسران کو شاباش دینی چاہیے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کو نکال کر قوم کا پیسہ بچایا ہے، باقی اداروں میں بھی اس طرح کام کرنے کی ضرورت ہے، پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان میں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version