خیبرپختونخوا میں نگراں حکومت کے دوران مختلف محکموں میں 9 ہزار 762 نئی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھرتیاں 23 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک کی گئی ہیں، اور اس حوالے سے بھرتی ہونے والے ملازمین کی فہرست بھی موصول ہو چکی ہے۔
دستاویزات کے مطابق، نگراں دور میں سب سے زیادہ بھرتیاں پولیس میں کی گئیں، جہاں 4 ہزار 19 افراد کو ملازمت دی گئی۔ اس کے علاوہ، محکمہ بلدیات میں 192، محکمہ جیل خانہ جات میں 159، اور محکمہ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن میں 2 ہزار 323 افراد کو بھرتی کیا گیا۔
محکمہ صحت میں 693، محکمہ اعلیٰ تعلیم میں 702 اور محکمہ ایڈمنسٹریشن آف جسٹس میں 339 افراد کی بھرتیاں کی گئیں۔ مزید برآں، محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس میں 120، محکمہ اینیمل ہیسبنڈری اور زراعت میں 175، محکمہ ایریگیشن میں 188 اور محکمہ سوشل ویلفیئر میں 112 افراد کو ملازمتیں دی گئیں۔
محنت، داخلہ، انڈسٹریز اور فشریز کے محکموں میں بھی بھرتیاں کی گئیں، جس سے مختلف شعبوں میں اضافی عملہ فراہم کیا گیا۔
