Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحت بڑھانا چاہتے ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحت بڑھانا چاہتے ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے صوبہ خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ایران سے تجارت بڑھانے، سیاحت کے فروغ اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں اور میری دعوت پر پاکستان آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران نہ صرف پڑوسی بلکہ برادر مسلم ممالک ہیں، ایران سے تجارت بڑھانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحت بڑھانا چاہتے ہیں، پاک ایران تعلقات خطہ سے غربت کے خاتمے میں اہم ثابت ہورہے ہیں۔

ایران کے صوبہ خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ پاکستان سے تعلقات کو فوقیت دی، دو طرفہ تجارت بڑھانے سے دوطرفہ تعلقات بھی مزید مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، آپ کی پر تکلف دعوت کا شکریہ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version