Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پانچ نامزد غیر ملکی سفیروں نے صدر مملکت کو اسناد سفارت پیش کر دیں

پانچ نامزد غیر ملکی سفیروں نے ایوان صدر میں صدر مملکت کو اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفیروں نے اپنے ممالک کی جانب سے پاکستان میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کیا۔

صدر مملکت اصف علی زرداری کو اسناد سفارت پیش کرنے والے سفیروں میں انگولا کے نامزد سفیر جولیون بیلار مینو گومیس مائیا ٹو، جمیکا کے سفیر آعتھر ولیمز، لکسمبرگ کے سفیر رولینڈ ریلینڈ، یورا گوئے کے سفیر برلاڈو روک نکولا اور مالٹا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر ریمنڈ بانڈن شامل تھے۔

صدر مملکت نے اسناد سفارت پیش کرنے والے سفیروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے تمام دوست ممالک کے ساتھ مضبوط اور پائیدار تعلقات کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سفیروں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ عالمی تعلقات میں تعاون اور بات چیت کی راہیں مزید وسیع کی جائیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version