سندھ کی سرکاری جامعات میں اساتذہ کا احتجاج بارہویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔
فپواسا سندھ کی کال پر سندھ کی جامعات میں کلاسز کا بائیکاٹ جاری، 16جنوری سے سندھ کی جامعات میں تدریسی عمل معطل ہے۔
فپواسا پاکستان کی جانب سے ملک بھر کی جامعات میں یوم سیاہ منایا جارہاہے۔
فپواسا سندھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ ترمیمی ایکٹ فوری منسوخ کریں، سندھ کی سرکاری جامعات میں بیوروکریٹس وائس چانسلر قبول نہیں کیے جائیں گے، ایکٹ کی منسوخی تک سندھ کی جامعات میں تدریسی عمل غیر معینہ مدت تک معطل رہے گا۔
دوسری جانب سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن نے بھی کالجز کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا۔
سپلا کے مطابق سندھ بھر کی جامعات کے بعد کالجز میں بھی کلاسوں کے بائیکاٹ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، سندھ کے تعلیمی بورڈ سے متعلق ترمیمی بل بھی ناقابل قبول ہے۔
سپلا کا کہنا ہے کہ بورڈ سے متعلق ترمیمی بل سے سندھ کے تعلیمی بورڈ کی خودمختاری متاثر ہوگی، بیوروکریٹ کی تقرریاں نظام تعلیم کو شدید متاثر کرے گی۔
