Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ابھی تک بانی پی ٹی آئی کیلئے امریکا سے فون کال نہیں آئی، محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ابھی تک بانی پی ٹی آئی کیلئے امریکا سے فون کال نہیں آئی۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات سے متعلق پی ٹی آئی سے پوچھیں کہ کیا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی سے درخواست کریں گے کہ 8 کو جلسہ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پی ٹی آئی نے ایسی ہی تاریخیں طے کی تھیں، ابھی تک بانی پی ٹی آئی کیلئے امریکا سے فون کال نہیں آئی، کچھ عرصے میں ایف آئی اے میں بڑ ی اصلاحات نظر آئیں گی، ملک میں پاسپورٹس کی ڈیمانڈ زیادہ ہے، عوام کیلئے مثالی نادرا سینٹرز بنارہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ نادرا کے ساتھ ملکر پاسپورٹ کے کاؤنٹر بنائے جائیں گے، کاؤنٹر بننے کا فائدہ ہوگا، لوگ لمبی لائن لگانے سے بچ جائیں گے، 14 شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹر بنائے جارہے ہیں، پاسپورٹ اتھارٹی بنے گی تو مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ کچھ چیزیں حقیقت میں نظر آنا شروع ہوگئی ہیں، پاکستان کا امریکی حکومت سے اچھا تعلق ہے، امریکا میں کافی کانگریس مینز سے ملاقات ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version