امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایک بار پھر کشمیر کی تحریک منظم کرنےکی ضرورت ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کشمیر مارچ سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کےساتھ کھڑے ہیں، کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیشہ کمشیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے متحدہ جدوجہد کی جائے، کشمیری پاکستان بھر میں آزادی سےکام کرسکتےہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہندو توا کے ماننے والے کبھی مذاکرات سےمسئلہ حل نہیں کریں گے، غیرت مند لوگ آگے بڑھ کر بزور شمشیر آزادی حاصل کرتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید یہ بھی کہا کہ کشمیر کا یہ حصہ جہاد کے ذریعے آزاد کرایا تھا، مقبوضہ کشمیر بھی جہاد کے ذریعے ہی آزاد ہوگا۔
