اسلام آباد: وزیراعظم نے سردار ایاز صادق سے ملاقات کی جس دوران ملکی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جناب غلام مصطفیٰ شاہ، اراکین قومی اسمبلی سید خورشید شاہ، شازیہ مری اور دیگر اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی جب کہ اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہتر ہوتے ہوئے معاشی اعشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے وفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں۔
