Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کرنا ہے زرعی ٹیکس لگانا ہے یا نہیں، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کرنا ہے زرعی ٹیکس لگانا ہے یا نہیں۔

 سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے زرعی ٹیکس صوبائی معاملہ ہے، صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کرنا ہے زرعی ٹیکس لگانا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیکس آج سے نہیں پہلے سے لگا ہوا ہے، زرعی شعبے کے کچھ لوگ ٹیکس نہیں دے رہے تھے، پیپلز پارٹی پورے پاکستان کی بات کررہی ہے، زرعی ٹیکس پنجاب اسمبلی نے بھی منظورکیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھی زرعی لوگ ٹیکس دے رہے ہیں، پورے پاکستان میں زرعی ٹیکس بڑھایا جارہا ہے، وفاقی حکومت کو آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم زرعی ٹیکس بڑھانے کے خلاف ہیں۔

 سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ اگر پاکستان کی بات ہوتی ہے پیپلزپارٹی پیچھے نہیں ہٹتی، پیٹرول کے پیسے بھی آئی ایم ایف کی شرائط پر ہی بڑھائے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version