Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوات؛ مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع سوات کے سب سے بڑے اور مرکزی شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version