Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد ہائی کورٹ میں انتظامی اور ڈیپارٹمنٹل کمیٹیوں میں اہم تبدیلیاں

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسرے صوبوں سے تین ججز کے آنے کے بعد اہم انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی زیر صدارت اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق خود کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہو گئے ہیں۔

سینئیر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو کو انتظامی کمیٹی کے ممبران کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی بھی تبدیل کر دی ہے۔ نئی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی میں سینئیر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان شامل ہوں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد نے ان تبدیلیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان تبدیلیوں کے ذریعے ہائی کورٹ کی انتظامی اور ڈیپارٹمنٹل کام کاج کو مزید موثر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version