شہر قائد میں کورنگی کے علاقے R ایریا میں پولیو ورکر سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
دوپہر کے وقت پولیو ورکر ذیشان کو دو مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا تھا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم عمران کو گرفتار کیا، جس نے دوران تفتیش پولیو ورکر سمیت دیگر شہریوں سے بھی وارداتوں کا اعتراف کیا۔
ملزم کے قبضے سے چھینا ہوا اسلحہ، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش جاری ہے اور اس کی گرفتاری شہر میں ہونے والی دیگر وارداتوں کی تحقیقات میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔
