Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کینسر سے بچاؤ کی تحقیق میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام دیا گیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کینسر کے عالمی دن پر کینسر کے خلاف کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، کینسر کا عالمی دن کینسر سے درپیش چیلنجزسے نمٹنے  کی یاد دہانی کراتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کینسر کی بیماری کی سنگینی کا ادراک کرنا ضروری ہے، کینسر اموت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ کینسر صرف صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک سماجی چیلنج بھی ہے، شعبہِ صحت پر کینسر کا بوجھ کم کرنے کیلئے تجدیدِعہد اور تیز تر کاوشوں کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کینسر کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے، پاکستان نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، کینسر کے علاج کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ کینسر کی علامات، تشخیص اور علاج بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے، ہر فرد کو بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور ہمدردانہ نگہداشت تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ آئیے، عہد کریں کہ کینسر کی روک تھام اور کنٹرول کو قومی ترجیح بنائیں گے، یقین ہے کہ ہم سب مل کر کینسر سے متاثرہ افراد کیلئے امید اور شفاء کا باعث بن سکتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف

دوسری جانب کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن پر وزیراعظم شہبازشریف نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی دن پر موذی مرض کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کا عزم کرتے ہیں، کینسر سے بچاؤ کےعالمی دن پر موذی مرض سے لڑنے کا عزم کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کینسر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے، مرض کا جلد پتا لگانے، صحت کی بہتر سہولیات سے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں کینسر صحت عامہ کا ایک بڑا چیلنج ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ موذی بیماری کی روک تھام کیلئے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں، تشخیص اور مؤثر طریقے سے علاج کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بےشمار اہم اقدام کینسر کے خطرے کو کم کرنے کیلئے اٹھاسکتے ہیں، بروقت تشخیص، مؤثرعلاج، ورزش سے کینسر کو روکنےمیں مدد مل سکتی ہے، کینسر کے مؤثر علاج کیلئے جلد تشخیص بہت ضروری ہے،

انکا کہنا تھا کہ پاکستانیوں سے بروقت طبی مشاورت اور اسکریننگ کی درخواست کرتا ہوں، حکومت کینسر سے بچاؤ کی تحقیق میں سرمایہ کاری کیلئے پُرعزم ہے، سب کیلئےسستا اور معیاری علاج یقینی بنانےکیلئےپُرعزم ہیں، کینسر سے بچاؤکی صلاحیت بڑھانے کیلئے کام کررہےہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری میں کام کرتے رہتے ہیں، پاکستان کینسر سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کینسرکے بارے میں آگاہی کوفروغ دینے میں شامل ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version