Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ججز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ ایک بار پھر اُٹھا دیا

اسلام آؓباد: پانچ ججز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ ایک بار پھر اُٹھا دیا ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق پانچ ججز نے سینیارٹی لسٹ کے خلاف ریپریزنٹیشن چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھیجوا دی ہے جب کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو بھی ججز ریپریزنٹیشن کی کاپی بھیجوا دی گئی ہے۔

عدالتی ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے گزشتہ روز ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری کی گئی تھی جس میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی ریپریزنٹیشن بھیجنے والوں میں شامل ہیں جب کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کو الگ سے ریپریزنٹیشن فائل کیے جانے کا امکان ہے۔

ججز نے ریپریزنٹیشن میں لکھا کہ جج جس ہائی کورٹ میں تعینات ہوتا ہے اُسی ہائی کورٹ کے لئے حلف لیتا ہے، آئین کی منشاء کے مطابق دوسری ہائی کورٹ میں ٹرانسفر ہونے پر جج کو نیا حلف لینا پڑتا ہے۔

ریپریزنٹیشن میں کہا گیا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے جج کی سینیارٹی نئے حلف کے مطابق طے ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ججز کی جانب سے دائر ریپریزنٹیشن سینیارٹی سے متعلق ہے، ججز کے تبادلے سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version