شہر قائد کے پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے ایس ایچ او، ایس آئی او اور دیگر پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
معطل ہونے والے اہلکاروں میں ایس ایچ او پریڈی پرویز سولنگی، ایس آئی او حنیف سیال، تفتیشی افسر اے ایس آئی شاہد نذیر، ہیڈ کانسٹیبل ذیشان حیدر اور دیگر 4 اہلکار شامل ہیں۔
ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے معطل ہونے والے افسران اور اہلکاروں کو سسپنڈ کر کے کمپنی گارڈن ہیڈکواٹر منتقل کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
پریڈی تھانے میں یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پولیس نے مبینہ طور پر ایک شہری پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
شہری کی موت کے بعد اس معاملے نے سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر احتجاج کا سامنا کیا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
ڈی آئی جی سائوتھ نے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
