Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی کشتی حادثے کا شکار

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔

 لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق شمال مغربی شہر زاویہ کے قریب مارسادیلا بندرگاہ کے پاس کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا، ڈوبنے والی کشتی پر 65 مسافر سوار تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے لاشوں کی شناخت کے لیے ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کر دی ہے، پاکستانی سفارت خانہ متاثرہ پاکستانی شہریوں کی تفصیلات حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کی نگرانی کے لیے وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا، واقعے سے متعلق معلومات کے لیے مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version