Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی ء درجات کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا بھی اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

شہباز شریف نے وزارت خارجہ حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، اس حوالے سے کسی بھی قسم کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version