Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جو عوام کے مینڈیٹ سے اقتدار میں آتے وہی عوام کے مسائل حل کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو عوام کے مینڈیٹ سے اقتدار میں آتے وہی عوام کے مسائل حل کرتے ہیں۔  

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ علی امین کے مریم نواز پر ذاتی حملوں کا پورا ریکارڈ موجود ہیں، علی امین نے ایسا پہلی بار نہیں متعدد بار مریم نواز سے متعلق گھٹیا پن کا مظاہرہ کرچکا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا خزانہ بوگس پروجیکٹس اور جلسوں کے اخراجات کے رحم و کرم پر ہے، جو پیسہ پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا وہ ریوڑھیوں کی طرح بانٹا جارہا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ علی امین کی کرپشن پر پہلے عاطف خان اور جنید اکبر نے سوالات اٹھائے، اب اعظم سواتی نے سنگین الزامات لگائے اور اسپیکر کے پی اسمبلی نے کرپشن پر تحقیقات کا خط لکھ دیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بشری بی بی کی فرنٹ لیڈی و ترجمان نے اپنی الگ دکان لگائی ہوئی ہے، اب خیبرپختونخوا میں کرپشن کی تحقیقات کےلیے فورس بھی بنانے کا قانون لانے لگے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب کا یہ بھی کہناتھا کہ جعلی تبدیلی والوں کے وزراءاعلیٰ کی 12سالہ کارکردگی مریم نواز کی 1سال کی کارکردگی کے بھی برابر نہیں، پنجاب کے ساتھ 4 سال جو سوتیلی ماں والا سلوک کیا مریم نواز وہ محرومیاں ختم کررہی ہیں، آج پنجاب کے لوگ مریم نواز کو دعائیں دے رہے اور انکا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version