وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں شامل عازمینِ حج کے لیے تیسری قسط جمع کروانے کا کل، 14 فروری تک آخری دن ہے۔
عازمینِ حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ بینک برانچ سے حج واجبات کی کمپیوٹرائزڈ رسید حاصل کریں تاکہ عمل مکمل کیا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق اگر عازمینِ حج نے تیسری قسط جمع نہیں کرائی تو ان کی درخواست منسوخ کی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ، عازمین کو قربانی، کمرے کی سہولت، روانگی کے مقام اور مدت کو تبدیل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
دوسری جانب حج 2024 کے دوران بچت سے حاصل ہونے والی تقریباً پونے پانچ ارب روپے کی رقم واپس کرنے کا عمل جاری ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق گزشتہ سال کے حجاج کو اکثر بینکوں نے ان کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کر دی ہے، اور وہ اپنے متعلقہ بینک برانچ سے رابطہ کر کے مزید تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔
