Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کر دی۔

منصوبہ بندی کمیشن نے نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کا اسکور کارڈ جاری کر دیا، اسکور کارڈ سے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی کو مزید محدود کیا جائے۔

منصوبہ بندی کمیشن نے پبلک انویسٹمنٹ پروسیجر اینڈ پیرامیٹر پر مبنی ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں بتایا گیا کہ اسکور کارڈ کے تحت پی ایس ڈی پی میں ترجیحی منصوبے شامل کیے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال 10 فیصد نئے ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کی اجازت ہوگی اور پی ایس ڈی پی کے تحت صوبائی نوعیت کے منصوبوں کی مالی معاونت پر پابندی ہوگی، وفاقی حکومت مخصوص علاقائی منصوبوں کی مالی معاونت جاری رکھے گی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال بھی مختص پی ایس ڈی پی میں 300 ارب روپے کی کمی کی گئی جبکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں 1400 ارب روپے پی ایس ڈی پی مختص کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں پی ایس ڈی پی میں کٹوتی کرتے ہوئے اسے 1100 ارب روپے کیا گیا ہے، وفاقی وزارتیں اور ڈویژنز پہلے ہی پی ایس ڈی پی کا استعمال محدود کر چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version