Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہرنائی: کان کنوں کی گاڑی کے قریب دھماکا، 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں 9 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

 شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کا اظہار افسوس

وزیراعظم شہبازشریف نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے درندوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

شہبازشریف نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version