اسلام آباد: آئی ایم ایف وفد کے ساتھ سپریم کورٹ بار کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف وفد سے کرپشن کے خاتمے اور بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پر بات ہوئی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر سپریم کورٹ بار نے ماتحت عدلیہ میں زیر التوا مقدمات کی نشاندہی کی، آئی ایم ایف وفد کو ججز کی کم تعداد اور ثالثی نظام کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ قانونی اصلاحات اور گڈگورننس پر بھی تبادلہ خیال ہوا جب کہ صدر سپریم کورٹ بار نے عدلیہ میں احتساب کے نظام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
