امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا دوریاستی حل ناقابل قبول ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستانی قوم صرف فلسطین کو ہی ریاست مانتی ہے، اور اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو قوم انہیں عبرت کا نشان بنا دے گی۔
انہوں نے یورپ کے یہودیوں کو فلسطین میں غیر قانونی طور پر آباد کرنے کے اقدام کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ غیر قانونی اقدام پر فلسطینیوں نے بھرپور ردعمل دیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حماس نے الیکشن جیتا ہے، لیکن واشنگٹن کو وہ جمہوریت پسند نہیں ہے۔
انہوں نے اسرائیل کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دہشت گردی کر رہا ہے اور اس کا جواب حماس دے رہا ہے۔
انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واضح اور ٹھوس پالیسی کا اعلان کرے۔
اس کے ساتھ ہی حافظ نعیم الرحمن نے فلسطین انٹرنیشنل کانفرنس کے مثبت اثرات کی توقع کا اظہار کیا اور دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
