پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ کی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور بحرین کے چیف آفس اسٹاف کی ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی، جس میں پاک بحرین عسکری قیادت نے علاقائی صورتحال اور متعلقہ سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں پاک بحرین عسکری قیادت نے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف سٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔
