محکمہ اوقاف نے متعلقہ اداروں کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری 2025 کو مغرب کے وقت پشاور کے اوقاف ہال میں منعقد ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا یہ اجلاس رات 11 بجے تک جاری رہے گا، جس میں مرکزی کمیٹی کے ارکان، زونل کمیٹی اور چیئرمین بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا تعین کیا جائے گا۔
محکمہ اوقاف نے اس اجلاس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مکمل تیاری کی ہدایت دی ہے، تاکہ یکم رمضان المبارک کی تاریخ کا صحیح تعین کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق یکم رمضان المبارک 2025 متوقع طور پر یکم مارچ کو ہو گا۔
