ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025-26 کیلئے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران اس حوالے سے ابتدائی مسودے پر بات ہو گی۔
ذرائع نے بتایا کہ کاربن لیوی عائد کرنے کیلئے آئی ایم ایف کیجانب سے تجاویز فراہم کی جائیں گی، 24 سے 28 فروری تک تکنیکی وفد وفاق اور صوبوں کیساتھ مذاکرات کرے گا۔
اس کے علاوہ گرین بجٹنگ، کلائمیٹ اسپینڈنگ پر ٹیگنگ، ٹریکنگ، اور رپورٹنگ پر مذاکرات ہوں گے، جبکہ کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکل اور سبسڈی پر بھی بات چیت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کیلئے تجاویز بھی دے گا، واضح رہے کہ آئی ایم ایف وفد کل پہنچ جائے گا اور پرسوں سے مذاکرات شروع ہوں گے۔
