وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب تک دہشتگردی کاخاتمہ نہیں ہوتاملک میں ترقی خوشحالی نہیں ہوسکتی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ پر کوئی احسان نہیں کیا کہ اسپتال، دانش اسکول، مفت دوائیاں، لیپ ٹاپ دیے، بچوں کیلئے تعلیمی وظائف، روزگار اسکیم کوٹہ سسٹم دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کاکوٹہ نوازشریف نےباقی پنجاب سےزیادہ رکھا، یہ کوئی احسان نہیں آپ کاحق تھا، مریم نواز پورے پنجاب میں اسپتالوں کاجال بچھارہی ہیں، مفت دوائیاں ،لیپ ٹاپ،کسان کارڈدیاجارہاہے، دل اور جگر کے ٹرانسپلانٹ کا سینٹر بنایا جارہا ہے، نوازشریف کینسراسپتال بنایا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے ڈی جی خان میں نوازشریف کینسراسپتال بنانےکااعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ن لیگ سے جو محبت کی ساری عمر بھی خدمت کرتا رہوں تو احسان نہیں اتارسکتا، جب اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 40 فیصدپرتھی۔
شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ نوازشریف نے فیصلہ کیا پاکستان کیلئےسیاست قربان کرتاہوں، آج مہنگائی 40 فیصدسے 2.4 فیصد پر آگئی ہے، شرح سود 22 فیصد سےنیچےآگئی ہے، اب ترقی اور خوشحالی کا دورشروع ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اورکےپی حکومت کیساتھ مل کر دن رات محنت کررہے ہیں، قرضوں کیساتھ پاکستان ترقی نہیں کرےگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ جب باہر جاتا ہوں تو دعا کرتا ہوں برادر ملک کے سربراہ یہ نہ سمجھیں کہ کچھ مانگنےآیاہوں، خدشہ یہی ہوتاہےکہ یہ پاکستان سےآیاہےتومانگنےآیاہوگا، ایک شخص نےکہاتھاکہ شہبازشریف پیسےمانگنےجاتاہےتوآپ کیا بانٹنے جاتے تھے، یہ ملک ترقی کرےگا، پاکستان عظیم ہوگا، محنت اورخون بہائیں گے پاکستان کوعظیم بنائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ مجھےدریشک اور مزاری صاحبان ملےکہا راجن پور میں یونیورسٹی ہونی چاہئے، میں راجن پور میں بھی یونیورسٹی بنانےکااعلان کرتاہوں، نوازشریف کی قیادت میں محنت اور صرف محنت کرنافرض ہے۔
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کی دعاؤں سے آج ایک سال ہوگیا معیشت مستحکم ہوگئی ہے، ہم نے پاکستان کی معیشت میں مزید ترقی اورخوشحالی لانی ہے، پاکستان کےکروڑوں نوجوانوں کو روزگار دلواناہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم بجلی کے بل مزید کم کریں گے تاکہ زراعت،صنعت اورتجارت کوفائدہ پہنچے، یہ کام تب ہوگاجب امن قائم ہوگا، جودشمن،گھس بیٹھیے گھات لگائے بیٹھےہیں ان کا خاتمہ کرناہوگا،
کےپی، بلوچستان میں دہشتگردی ہورہی ہے، خوارج، دہشتگردوں کوختم کرنےکیلئے دن رات قربانیاں دی جارہی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آبادمیں چڑھائی کی جاتی ہےتاکہ پاکستان تباہ وبربادہوجائے، ایک دن کے دھاوے میں معیشت کواربوں روپےکانقصان پہنچتاہے، جب تک ہماری جان میں جان ہےسب مل کرپاکستان کوعظیم بنائیں گے، ایک دن آئے گاکہ بھارت کوپیچھےنہیں چھوڑاتومیرانام شہبازشریف نہیں۔
واضح رہے کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آج ڈیرہ غازی خان کا ایک روزہ دورہ کر رہیں ہیں۔
وزیرِاعظم کو دورے کے دوران ڈیرہ غازی خان میں عوامی ترقیاتی منصوبوں اور عوامی بہبود کیلئے حکومت کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی. وزیرِ اعظم ڈیرہ غازی خان کے عوامی نمائندگان اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔
