Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں بادلوں کے ڈیرے، رم جھم کا امکان

شہر قائد میں بادلوں کے ڈیرے، آج  رم جھم کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات درجہ حرارت  21 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 تا 32ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت  7کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے  ہوا چل رہی ہے، جبکہ آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

 شہر قائد میں چند مقامات پر بونداباندی کا امکان ہے، شہر میں کہر چھایا ہوا ہے، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version