Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سولر پلیٹ کسی امیر یا زمیندار کو نہیں غریب اورکسان کوملے گی، شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سولر پلیٹ کسی امیر یا زمیندار کو نہیں غریب اورکسان کو ملےگی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پورے سندھ میں غریبوں میں سولرپینل تقسیم کرنے کا پروگرام شروع کیاہے، ورلڈبینک کے اشتراک سے غریبوں کو سولرسسٹم دیےجارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بنے 75سال ہوگئے لیکن اب تک غریبوں کےگھروں میں بجلی نہیں، سندھ حکومت ان غریبوں کومفت سولرسسٹم پینل دےرہی ہے، کوئی ایک صوبہ بتادیں جہاں غریبوں کویہ سہولت ہو۔

شرجیل انعام میمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ناصرحسین شاہ نے بلاول بھٹوکے وژن پر یہ پروگرام شروع کیا ہے، 2 لاکھ سے زائد خاندانوں کو سولرسسٹم فراہم کریں گے، سولر سسٹم صرف مستحق افراد کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کے دل میں رہی ہے اور رہےگی، لوگوں کو ہماری شکلیں نہیں، ہماری خدمت اچھی لگتی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کو آئین اور ایٹمی طاقت دینے والےشہید ذوالفقار بھٹو تھے، آصف زرداری نے 18 ویں آئینی ترمیم، بی آئی ایس پی دیا۔

انہوں نے کہا کہ جولوگ انتخابات میں عوام کے پاس آتے ہیں وہ اپنےمطلب کے لیے آتےہیں، الیکشن کےدوران آتے ہیں پھر غائب ہوجاتےہیں، پیپلزپارٹی کاعوام سے انتخابات کارشتہ نہیں جینے اور مرنےکا ہے۔

شرجیل انعام میمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بننےکے مستحق ہیں، اس وقت بھی سندھ میں تحریکیں چلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، پیپلزپارٹی کہہ چکی ہے کینال نہیں بنیں گی۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ نےکہا ہےکینالز نہیں بنیں گی، جتنی چاہےتحریکیں نکالیں،کینال نہیں بنیں گی، تقاریر میں پیپلزپارٹی پر تنقیدکرتے ہیں لیکن حقیقت میں کچھ بھی نہیں، 2 لاکھ گھر صرف پیپلزپارٹی بناکر دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version