Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی ایڈمرل (رٹائرڈ) افتخار احمد سروہی کے انتقال پر دلی تعزیت

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) اور سروسز چیفس نے ایڈمرل (رٹائرڈ) افتخار احمد سروہی، NI (ملٹری) اور HI (ملٹری)، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) اور چیف آف نیول اسٹاف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے مرحوم کی روح کے سکون کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت دینے کے لیے اللہ تعالی سے دعا کی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو سکون عطا فرمائے اور اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے، آمین۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version