Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین اپنے قومی ترقی کے اہداف کے حصول میں نمایاں کامیابی سمیٹ رہا ہے، وزیراعظم

چین نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجتماع کے انعقاد پر وزیراعظم شہباز شریف کا بیان سامنے آگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ٹو سیشنز‘‘ کے کامیاب انعقاد پر چینی صدر، وزیراعظم اور عوام کو مبارکباد پیش کرتےہیں، چین اپنے قومی ترقی کے اہداف کے حصول میں نمایاں کامیابی سمیٹ رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی دور اندیش قیادت میں چین میں آنے والی جدت انتہائی متاثر کن ہے۔

 وزیراعظم نے مزید یہ بھی کہا کہ چین اور پاکستان آہنی بھائیوں کے طور پر اپنے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version