المشرق بینک پاکستان نے اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر جنوری سے مارچ 2025 تک پہلے مرحلے میں اسٹاف لیول پر پائلٹ سروسز کا آغاز کردیا ہے۔
سی ای او مشرق بینک محمد ہمایوں سجاد نے بول نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشرق بینک پہلی بار ایس ایم ای ڈیجیٹل بینکنگ کا پلیٹ فارم متعارف کرے گا۔
ہمایوں سجاد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک گائیڈ لائن کے بعد مارچ کے بعد باقاعدہ ڈیجیٹل بینکنگ کا نیٹ ورک آپریٹ کریں گا، المشرق بینک کا پورا سسٹم اسٹیٹ بینک اور نادرا سے منسلک ہوگیا ہے۔
ہمایوں سجاد کا یہ بھی کہنا تھا کہ نادرا بائیومیٹرک سے ہی ڈیجیٹل بینک میں آن لائن اکاؤنٹ کھولا جاسکتا ہے، پہلی بار بینک ٹو بینک الیکٹرانک نان کیش سسٹم پر کام کریں گے۔
سی ای او مشرق بینک نے مزید یہ بھی کہا کہ المشرق بینک سے صارفین کو کرنٹ اکاؤنٹ، سیونگ اکاؤنٹ اور اسلامک بینکنگ کی سہولیات میسر ہوں گی، تاہم دنیا بھر میں ڈیجیٹل بینکنگ میں سائبر سکیورٹی اور رسک مینجمنٹ کے چیلینجز ہیں۔
