Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کورنگی جام صادق پل تین دن کے لئے مکمل بند، متبادل راستوں کی ہدایات

کورنگی جام صادق پل پر ترقیاتی کاموں کے دوران 14 مارچ سے 17 مارچ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند رہے گا۔ یہ کام صبح 07:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک جاری رہے گا۔

ترقیاتی کاموں کے دوران جام صادق پل پر آنے والی تمام ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اختر کالونی اور ہینو چورنگی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والی ٹریفک کو کورنگی کاز وے (کورنگی کراسنگ روڈ) سے ایس ایم منیر روڈ اور پھر بروکس چورنگی کی جانب بھیجا جائے گا۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والی ٹریفک کو بروکس چورنگی سے دائیں جانب سرجن فیض محمد خان روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ متبادل راستوں پر سفر کریں اور ترقیاتی کاموں کے دوران ہونے والی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت روانہ ہوں۔ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے پولیس عملہ سڑکوں پر موجود ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version