سندھ کےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو چاہتے ہیں نوجوانوں کومواقع ملیں۔
سندھ کےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سندھ کے پورٹل کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی یہ ایپ بالکل مفت ہے، ہرنوجوان کواس ایپ میں اپلائی کرنےکاموقع ملےگا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس ایپ میں اسکلزلیبر کوبھی چانس ملےگا، جس ادارےکوضرورت ہوگی وہ پک کرلےگا، یہ جاب پورٹل صرف گورنمنٹ کانہیں پرائیویٹ سیکٹرکےلیےبھی ہے، پرائیویٹ سیکٹر بھی اس ایپ کے ذریعے ہینڈ ہولڈنگ کرسکتےہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ میں ملازمت کےخواہش مندلوگوں کےلیےیہ پورٹل بنایاگیاہے، تمام لوگ اپنےمتعلقہ شعبے سےمتعلق سی وی اپلوڈ کرسکیں گے، ایپ سے سرکاری سمیت نجی اداروں میں بھی ملازمت کےمواقع ملیں گے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خواتین ڈرائیورز کو مواقع مل رہے ہیں، خواتین ڈرائیورز کو ہیوی ٹریفک کی ٹریننگ دی جارہی ہے، ہمارے صوبے کی 55 فیصد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے۔
