Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اس وقت 8 لاکھ گھر بن چکے اور سال کے آخر تک 20 لاکھ بھی ہو جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 20  لاکھ گھروں کو تعمیر کرنا شروع میں ناممکن لگ رہا تھا، اس وقت 8 لاکھ گھر بن چکے اور سال کے آخر تک 20 لاکھ بھی ہو جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ اطلاعات کے پورٹل کی لانچنگ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس 20 لاکھ گھروں کا الگ ملک بنایا جائے تو وہ 120 ملکوں سے آبادی میں بڑا ہوگا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جاب تلاش کرنے اور جاب دینے والے دونوں اس پورٹل کا استعمال کریں، حکومت سندھ بھی اپنی نوکریاں اس پورٹل کے ذریعے مشتہر کرےگی، سندھ پبلک سروس کمیشن کو بھی اس پورٹل کے ساتھ لنک کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئی بی اے سکھر کی نوکریاں بھی اس پورٹل سے منسلک ہوں گی، اس سے نوکریاں دینے کے عمل میں شفافیت ہوگی، نجی شعبہ بھی اپنی ملازمتوں کا اس پورٹل پر اشتہار دے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ترقی کےلیے کوشاں ہے، صوبے کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو قبول کیا ہے، پچھلے چار الیکشنز میں ہمیشہ پہلے سے زیادہ ووٹ لیے ہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے صوبے کے لوگوں کی خدمت کےلیے کوشاں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انفرا اسٹرکچر ہو یا شدید مشکلات ہوں، چیئرمین بلاول لوگوں کے ساتھ ہوتے ہیں، اس پورٹل سے جاب تلاش کرنے والے اور دینے والے دونوں کو سہولت ہوگی، نوجوان اور کمپنیاں خود کو اس پورٹل پر رجسٹر کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version