کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 13 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 68 ہزار 947 روپے ہوگئی۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 4 ڈالر کی کمی سے 2984 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 530 روپے پر برقرار رہی۔
