Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں آپریشن، 9 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں آپریشن کرتے ہوئے 9 خارجیوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں آپریشن کیے جس دوران 9 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مہمند میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کیا جب کہ اس دوران مادر وطن کے دو سپوت، حوالدار زاہد اور سپاہی آفتاب نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی جب کہ جھڑپ میں 2 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا جب کہ کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پاک فوج کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عزم برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version