اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف کی اسپیکر قومی اسمبلی کو ایڈوائس پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (بروز منگل) سہ پہر ڈیڑھ بجے طلب کر لیا گیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کے اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔
اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان شرکت کریں گے جبکہ کابینہ کے اراکین بھی قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
