Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

متحد ہو کر دہشتگردی کیخلاف تحریک چلائیں گے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ متحد ہو کر دہشتگردی کیخلاف تحریک چلائیں گے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے عائشہ منزل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 1986 کی ایم کیو ایم کی یاد تازہ ہوگئی، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے، دشمن عناصر ملکی ترقی روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانیانِ پاکستان کی اولادیں اس ملک کو بچائیں گی، ہم سب کو متحد ہوکر ملکی معیشت کو بہتر بنانا ہے، افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستان مشکل مراحل سے گزر رہا ہے، خوارج پاکستان میں ترقی نہیں ہونے دینا چاہتے، پاکستان کو نوجوان ہی بچائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version