اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے جعفر ایکسپریس سانحے پر مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ اپوزیشن سیکیورٹی ناکامی کا ذمہ دار آپ کو قرار دے کر استعفے کا مطالبہ کررہی ہے؟
خواجہ آصف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے، اگر میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں حاضر ہوں، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی مذمتی بیان نہیں آیا۔
