Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کسی صورت برداشت نہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں سے متعلق فیصلوں پر اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی، کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے تحفظات اور قیمتوں میں کنٹرول کرنے کے حوالے سے باقاعدہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں بار بار اضافہ ہورہا ہے، رانا تنویر کی سربراہی میں قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ کل دوبارہ قیمت میں اضافہ ہوا جو کسی صورت برداشت نہیں، کل کی میٹنگ میں خیال تھا کہ شوگر کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version