Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ کا بڑا اقدام، اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مقدمات کی سماعت فکس کرانے کے عمل میں رشوت کی روک تھام کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی۔

چیف جسٹس یحیحی آفریدی نے کہا کہ رشوت اور سفارش کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں، مقدمہ مقرر کروانے کے لئے کوئی رشوت طلب کرے تو فوری آگاہ کیا جائے، شکایت کنندہ کا نام خفیہ رکھتے ہوئے فوری کارروائی کی جائے گی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اینٹی کرپشن کا اہلکار شکایت کنندہ سے مسلسل رابطے میں رہے گا، درج کرائی گئی شکایات کا فیصلہ 30 دن اور پیچیدہ معاملے کا فیصلہ دو ماہ میں کیا جائے گا۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن پر شکایات بذریعہ واٹس ایپ، ای میلز اور ٹیلیفون کالز درج کرائی جاسکتی ہیں، شکایات بذریعہ واٹس ایپ 03264442444 پر بھی درج کرائی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی اولین ترجیح عوام کو فوری انصاف پہنچانا ہے، پانچ ماہ میں 7633 نئے مقدمات دائر ہوئے ہیں جب کہ 11779مقدمات کو نمٹایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version