Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایس ای سی پی نے پائیدار مالیاتی مشاورتی گروپ تشکیل دے دیا

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پائیدار مالیاتی مشاورتی گروپ تشکیل دے دیا۔

ایس ای سی پی نے پائیدار مالیاتی مشاورتی گروپ تشکیل دے دیا ہے، مشاورتی گروپ سرمائے کی منڈیوں میں پائیداری کو فروغ دے گا۔

پائیدار مالیاتی مشاورتی گروپ میں مالیاتی شعبے میں موسمیاتی لچک اور صنفی شمولیت پر توجہ دی جائے گی جب کہ پائیدار سرمایہ کاری کی مصنوعات کو فروغ دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں گروپ میں پائیداری رپورٹنگ کے معیارات کو اپنانے میں مدد کی جائے گی اور مشاورتی گروپ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کو آسان بنائے گا۔

فرخ ایچ سبزواری، احسان ملک اور دیگر ماہرین مشاورتی گروپ کا حصہ ہیں جب کہ مسرت جبین مشاورتی گروپ کی کنوینر کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔

ایس ای سی پی پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے اور ایس ای سی پی پاکستان کی سرمائے کی منڈیوں کو بہترین طریقوں سے ہم آہنگ کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version