Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اس کے محنتی اور مخلص لوگ ہیں، روسی سفیر

روسی سفیر البرٹ خوریف  نے کہاکہ پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اس کے محنتی اور مخلص لوگ ہیں۔

روسی سفیر البرٹ خوریف نے یوم پاکستان پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 البرٹ خوریف نے کہا کہ قرارداد پاکستان کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں نے ایک بے مثال آزاد اسلامی جمہوریہ قائم کرنے کی بنیاد رکھی،  شدید مشکلات کے باوجود پاکستانی قوم نے اپنی روایتی اقدار کو برقرار رکھا۔

روسی سفیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی قوم شاعر مشرق علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل کرنے میں کامیاب رہی، پاکستان زندگی کے تمام شعبوں میں بھرپور صلاحیتوں کا حامل ملک ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version