اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک آذربائیجان تعلقات کو فروغ دینا دونوں ممالک کی ترجیح ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا جس میں آذربائیجان کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قابل منصوبوں کے ذریعے معاشی شرح نمو اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے فیصلوں پر عمل درامد کی ہدایت کی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک آذربائیجان تعلقات کو فروغ دینا دونوں ممالک کی ترجیح ہے۔
